کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود کا ایم ڈی اے ہیڈ آفس کا دورہ

154

ملتان،29 ستمبر ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود نے ایم ڈی اے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر پراجیکٹ ملتان وقاص خان خاکوانی ان کے ہمراہ تھے۔وائس چیئرمین ایم ڈی ے فرخ نسیم راں سمیت ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کمپنی ھارئزن کے تمام نمائندے،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ طاہر شاہ،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محسن رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر محمد راشد انصاری شریک تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے بریفنگ میں بتایا کہ ایم ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ کمپیوٹرئزڈ کیا جا رہا ہے جس سے ایم ڈی اے سے وابستہ تمام لوگوں کی جائیدادیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں گی۔کسی بھی نا گہانی آفت یا قدرتی حادثے کی صورت میں ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے بتایا کہ ریکارڈ محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ کو ئی بھی شخص اپنی پراپرٹی کے بارے میں گھر بیٹھے ویب سائٹ کے ذریعے چیک کر سکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر تقریباً 22ہزار فائلوں کو ایگری منٹ کے مطابق 5سال میں کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کام کی سپیڈ کو تیز کرنے کا حکم دیا۔کمشنر ملتان نے ہدایت کی کہ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کر کے 5سال کی بجائے 2سال میں مکمل کیا جائے۔ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈائریکٹر پراجیکٹ وقاص خان خاکوانی فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔کمشنر ملتان نے حکم دیا کہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایم ڈی اے ہفتہ وار رپورٹ فوکل پرسن کو پیش کریں۔