پشاور، 2ستمبر(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بالائی علاقوں میں کافی نقصان ہوا ہے جس سے اب تک4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔
طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے اپر چترال، اپر سوات اور کوہستان کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے جہاں اب ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحالی کے کام میں ریسکیو 1122 سمیت پی ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی تنظیمیں مصروف ہیں، سوات میں چکدرہ اور پنجکوڑہ میں حالات کنٹرول میں ہیں۔











