وفاقی وزیر اسد عمر  سے   جابانی سفیر متسودا کوننوری   کی     ملاقات ،  دو طرفہ تعلقات سے  متعلق تبادلہ خیال

191

اسلام آباد، 02 ستمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر  سے   پاکستان میں مقیم جابان کے سفیر متسودا کوننوری  نے     ملاقات کی  ہے ،  ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات  خاص طور پر  کرونا  وائرس کے بعد کی صورتحال میں معاشی تعاون کے نئے امکانات سے متعلق تبادلہ خیال کیا   گیا

سفیر نے جاپان اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا  اور کہا کہ  پاکستان نے  کرونا جیسے وبائی مرض کو بڑی حد تک قابو کرنے کے لئے منظم طریقہ اختیار کیا جو قابل ستائش ہے ،جاپانی شہری کرونا کے  وقفے کے بعد پاکستان میں مختلف اسائنمنٹس لینے  اب واپس آرہے ہیں۔

جاپانی سفیر نے   کہا کہ کچھ جاپانی سرمایہ کار اپنی صنعت کو دوسری جگہوں سے پاکستان میں منتقل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسد عمر نے اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے سفیر کی کاوشوں کو سراہا  اور کہا کہ حکومت نے ابتدائی طور پر مائکرو اقتصادی استحکام پر توجہ دی ، جو حاصل بھی ہوئیں   ہیں  ، حکومت کی اولین ترجیح ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انہوں نے  کہا کہ معاشی اشارے مثبت ہیں اور ہم ترقیاتی اخراجات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

وفاقی  وزیر  اسد عمر  نے مزید   کہا کہ پاکستانی اور جاپانی سرمایہ کاروں کو  ماہی گیری ، زراعت اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں اشتراک کے  امکانات کا جائزہ لینا چاہئے۔