احمد پور شرقیہ، 04ستمبر(اے پی پی): دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 45 ہزار 2 سو 96 کیوسک،اخراج 1 لاکھ 31 ہزار 6 سو 46 کیوسک ہے۔ سیلابی ریلے سے کندرالہ ، کچی لعل اور بختیاری میں وسیع پیمانے پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفر خان سیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری نعیم صادق چیمہ کے زیر نگرانی قائم ہونے والے فلڈ ریلیف کیمپ میں ریسکیو 1122 ،میونسپل کمیٹی ،سول ڈیفنس ،محکمہ صحت، لائیو سٹاک اور دیگر محکمہ جات کے اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔











