ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کا   یونین کاونسل بیٹارو کا دورہ، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی یقین دہانی

77

 

تھرپارکر،03 ستمبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے یونین کاونسل بیٹارو میں پران ڈوھورو کا دورہ کیا اور متاثرہ گاوں سے جلد پانی نکالنے  اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے میر وقار تالپور کالونی سنتورو فارم نوکوٹ  کا بھی دورہ کیا اور رہائشیوں سے مسائل معلوم کئے۔

رہائشی علاقوں کی جانب سے نکاسی آب کے مسائل حل کرنےکی درخواست پر   ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ ادارے کے سربراہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔