سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں:کمشنر ملتان

99

ملتان، 4 ستمبر(اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد  ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت انتظامی افسران کے اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے  کمشنر  نے ہدایت کی کہ شہریوں کیلئے فرد کا حصول خواب ہے ،ریونیو معاملات میں بہتری لائی جائے، کاغذی کارروائیوں پر یقین کرنے کے بجائے عوام کے ذریعے کارکردگی کا احتساب کرونگا۔

کمشنر کو اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور اضلاع کی کارکردگی  پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔