سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اجلاس، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

109

اسلام آباد ، 2 ستمبر (اے پی پی): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ کمیٹی کو شہری آبادیوں کے قریب اینٹوں کے بھٹوں کے ماحولیات پر اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد وائلڈ لائف (پروٹیکشن، ہری زرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی بل 2020ءکا بھی جائزہ لیا گیا اور بل کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد چڑیا گھر میں جانوروں کی صورتحال، گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ک

میٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں سینیٹر ستارہ ایاز کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل بھی شریک تھیں۔ کمیٹی نے اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں تاخیر پر خدشات کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو بطور مثال پیش کرنا چاہیے تاکہ صوبے اس کی تقلید کریں۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے اجلاس کو اس حوالے سے کئے گئے اقدامات اور شہری آبادی کے قریب بھٹوں کے ماحولیات پر اثرات پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے اسلام آباد وائلڈ لائف (پروٹیکشن ہری زرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی بل 2020ءکا بھی جائزہ لیا تاہم اس کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ مزید برآں کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کی صورتحال کے علاوہ گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس  میں   سینیٹر محمد علی خان سیف، سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر کامران مائیکل، سینیٹر کیشو بائی، سینیٹر مصدق ملک، سینیٹر محمد جاوید عباسی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔