شجاع آباد ؛ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے چھ فلڈ ریلیف  کیمپس قائم  کر  دئیے  گئے 

143

شجاع آباد، 02ستمبر (اے پی پی ):ممکنہ سیلاب سے بچاو کے لئے چھ فلڈ ریلیف  کیمپس قائم  کر  دئیے  گئے  ہیں ،تمام محکموں نے اپنا اپنا پلان ترتیب دےدیا ہے۔ ریسکیو ٹیم،لائیو سٹاک،محکمہ ریونیو،ایریگیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کیمپ میں موجود ہیں۔دریائی آبادیاں میں رہائش پذیر افراد کو باہر نکلنے کےلیے کارروائی تیز کردی گئیں ہیں  ۔

ایس ڈی او انہار وسیم اصغر نے کہا کہ آج شام تک ڈیڑھ لاکھ کیوسک مزید پانی آنے متوقع ہے،فلڈ بند چھ لاکھ کیوسک پانی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔