ملتان 8ستمبر (اے پی پی )؛ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور سی ای او ایجوکیشن ریاض خان شریک ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفراقبال اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمان اور ایس این اے محمد آصف نے فریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ بارشوں کے بعد سازگار موسم کی وجہ سے ڈینگی کے پنپنے کا خطرہ بڑھ گیا ہےصوبے کے دوسرے شہروں سے ڈینگی کے کیسسز سامنے آرہے ہیں دوسرے شہروں کی صورتحال کے پیش نظر ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہےڈپٹی انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے جن مقامات سے لاروا مل رہا ہے وہاں ایس او پیز کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے جائیں سکول اور کالجز کھلنے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تمام بلڈنگز کی سرویلنس کی جائے گھروں،دوکانوں اور ہاسٹلز میں ائر کولرز کو چیک کیا جائے۔ڈینگی کے انسداد کے لئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔
ڈاکٹر عطا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس یوم کے دوران شہر میں24 مقامات سے ڈینگی لاروا
برآمد ہوا ہےنشتر میڈیکل کالج کے نرسنگ ہاسٹل میں ائر کولر سے آج ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے اور کہا کہ ہاسٹل سے ملنے والا ڈینگی لاروا تلف کردیا گیا ہے۔











