چترال کے بالائی علاقہ نیشکوہ میں واٹر سپلائی پائپ  لائن مکمل

194

چترال ،8 ستمبر (اے پی پی ):چترال کے بالائی علاقہ نیشکوہ میں واٹر سپلائی پائپ  لائن مکمل ہو گی  ہے جو علاقے کے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرے گی۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے سب انجنئیر محمد آصف اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندوں نے اس منصوبے کا معائنہ کیا ۔انجنیر آصف کے مطابق یہ سب سے لمبا ترین  پائپ لائن ہے جو 45000 فٹ لمبا ہے جو  ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سکیم کا ٹنڈر 2015 میں ہوا تھا ۔علاقے کے لوگوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور تعمیراتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا شکریہ ادا کیا اور چیف ایگزیکٹیو  نے امید ظاہر کی کہ اگلے چند ہفتوں میں یہ منصوبہ مکمل ہوکر ان کے گھروں تک پینے کا صاف پانی پہنچے گا۔

 چترال کے بالائی علاقہ نیشکوہ میں پینے کے  پانی کی شدید قلعت ہے اور لوگ دریا کا گندا پانی پینے پر مجبور تھے بعض لوگ صاحب حیثیت لوگ گاڑیوں میں دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی بالٹیوں، کولر اور مٹکوں میں بھی لایا کرتے تھے اب  اس منصوبے کی تکمیل سے ان لوگوں کو اس مشکل سے چٹکارا حاصل ہوگا۔