ملتان ، 24 ستمبر(اے پی پی ):کمشنر جاوید محمود اختر کا سوشل میڈیا پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس،سیورج پانی سے گزر کر پولیو ورکرز کی ڈیوٹی دینے پر کمشنر واسا پر برہم ہو گئے ۔کمشنر نے سوئی گیس پیر کالونی میں سیورج کے پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت کر دی ۔
کمشنر جاوید اختر نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،انکی خدمات قابل تحسین ہیں ، گندے پانی سے گزر کر ڈیوٹی دینے والی پولیو ورکرز بہنیں ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ واسا اپنا شکایت سیل فعال،شہریوں کی تکلیف کا فوری مداوا کرے ۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ واسا ہر صورت نکاسی آب کو یقینی بنائے،غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کا احتساب کیا جائے گا۔











