نجی ادارے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں محفل موسیقی کا اہتمام

78

اسلام آباد،26ستمبر ( اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی ادارے کے زیر اہتمام محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف گلوکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ اس موسیقی کے پروگرام میںسامعین نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، محفل موسیقی میں سامعین نے پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا جیسی خطرناک صورتحال کے باوجود بھی اس قسم کی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام ایک مثبت عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تفریحی پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ ٹینشن ، ڈپریشن جیسے ماحول میں عوام کو تفریح میسر آسکے ۔