میرپورخاص؛ شدید سیلابی بارشوں ،نالوں  میں  پڑے شگافوں  نے   تباہی  مچ دی 

113

میرپورخاص،یکم  ستمبر(اے پی پی ): شہر سمیت ضلع بھر میں شدید سیلابی بارشوں اور ایل بی او ڈی کے سیم نالوں  میں  پڑے شگافوں کے بعد ہونے والی تباہی کے بعد ہر طرف زندگی مشکل نظر آرہی ہے۔ میرپورخاص شہر کے چند مرکزی سڑکوں کے علاوہ 90 فیصد شہر کی گلیاں  گھٹنوں گھٹنوں پانی میں ڈوبی  ہوئی  ہیں ۔ سندھ حکومت،  ضلعی انتظامیہ اور  منتخب نما ئندوں   نے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے جبکہ   چند سو ٹینٹ من پسند افراد میں تقسیم کیئے  گئے ہیں،کئی روز سے گھروں میں محصور بیمار بزرگ بچے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔