وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹبہ سلطان پو رمیں میڈیا سے گفتگو

109

ٹبہ سلطان پو ر ،16ستمبر(اے پی پی ):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹبہ سلطان پو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول کی تاریخ میں پہلی بار اتھارٹی کااجلاس لاہور سے باہر جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ٹبہ سلطان پو رمیں ہواہے، دانش سکول سے متعلقہ مسائل کاجائزہ لیاہے او ران کے حل کے لئے ہدایات دی ہیں ایشوز کو جلد حل کیاجائے گا،تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کے منصوبوں کو بند کیانہ اورنج لائن میٹروٹرین پر کام مکمل کیاہےمیٹروٹرین کو جلد چلائیں گے،میٹروبس سروس کو بھی بند نہیں کیاہے۔

 انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اپنے دور میں سابقہ حکومتوں کے کئی منصوبے بند کئےپنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام 10 سالہ سابقہ دور میں رکارہ،اہم نے آکر پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام دوبارہ شروع کیا،وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر بھی کام سابق دور میں روکا گیا،ہم نے اس ہسپتال کے کام کو مکمل کیاہے، سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والا دلخراش واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس واقعہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار ہوچکاہے،دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا  دانش سکول کی مکمل فنڈنگ پنجاب حکومت نے کی ہے، عوا م کا پیسہ ہے، کوئی اپنی جیب سے نہیں دے رہا تحصیلیں، نئے اضلاع او رڈویژن بنانے کے لئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے ۔