مظفرگڑھ؛ دارالامان سنٹر میں موجود سٹور میں شارٹ سرکٹ کے  باعث  آ گ  لگ  گئی

178

مظفرگڑھ، 2 ستمبر(اے پی پی): دارالامان سنٹر میں موجود سٹور میں شارٹ سرکٹ کے  باعث  آ گ  لگ  گئی ، آگ نے سٹور میں موجود  کمپیوٹرز ، سلائی مشینیں، پنکھے اور سٹور میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

  واقع کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی فائر وہیکل ، ایمبولینس نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر  فوری طور پر  دارالامان  میں موجود خواتین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اورفوری طور پر ریسکیو جوانوں نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

بروقت رسپانس اور  فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل  قابو پانے سے دارالامان  کی پوری عمارت کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا جبکہ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔