ٹیم نے چھاپہ مار کر پانچ سالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا 

130

گھوٹکی ،23 ستمبر (اے پی پی ):تعلقہ خانگڑھ کی یوسی بیرڑو کے دفتر پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر ایاز میمن اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر پانچ سالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے ، سرکل آفیسر ایاز میمن کے مطابق عوامی بھلائی کے لیے ملنے والے سرکاری فنڈ  میں کرپشن کے شواہد ملنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ، جس کا مقدمہ مذکورہ یوسی کے چیئرمین غلام مصطفیٰ کے خلاف درج کیا جائے گا۔