پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی کا اٹھارواں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس  ، 776.206ملین کا غیر ترقیاتی اور ترقیاتی بجٹ منظور

93

ملتان،02 ستمبر(اے پی پی ):چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کی زیرصدارات پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان کا اٹھارواں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ایچ اے ملتان کا سالانہ بجٹ تخمینہ برائے 2020-21ٹوٹل مجموعہ 776.206ملین کا غیر ترقیاتی اور ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا  جبکہ  کوٹہ پر بھرتی ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع و مستقلی بارے ایجنڈے  بھی  منظور کیے گئے۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین ویژن کو عملی جامہ پہناتے   ہوئے   شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کی جانب گامزن ہیں، شہر میں خوشگوار تبدیلیاں آئیں ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ شہری گرین بیلٹس،پارکس اور چوکوں کی تزئین و آرائش تیزی سے جاری ہے۔9نمبر چوک کی طرح دیگر چوکوں کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بہتر کر رہے ہیں۔ادارہ محدود وسائل  میں شہرکی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کلیدی کردار ادا کررہا ہے،ادارے  کے  ملازمین کی بہتری کے لیے لگن اور محنت سے کام کریں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس،ڈائریکتر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر،سابق وائس چیئرمین پی ایچ اے و ممبر بورڈ ایم اقبال سیفی،فنانس ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی کمشنر آفس اور ایم ڈی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔