کلین گرین مہم،کمشنر ملتان   کا شہر کے مضافات میں بھرپور صفائی کے حوالے سے  لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم

130

ملتان ،26 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر کلین گرین ملتان ڈویژن مہم کی کامیابی  کے بارے میں  پرعزم ہیں  ، کمشنر نے مظفرآباد روڈ پر گندگی کے انبار کا نوٹس لیتے ہوئے  حکم  دیاکہ شہر کے مضافات میں بھرپور صفائی مہم کے  بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

کمشنر ملتان نےویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مظفرآباد سڑک کے اطراف گرینڈ صفائی آپریشن کا ٹاسک دے دیا ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی  ہیوی مشینری، سینٹری ورکرز سکواڈ کیساتھ گرینڈ صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ۔

گرینڈ صفائی آپریشن کی نگرانی ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ لطیف خان نے خود کی ، انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان کی ہدایت پر ملتان کے  مضافات کو صاف کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔کمشنر نے کمپنی کو نئی یونین کونسلوں کے قیام پر کمپنی کی استعداد کار بڑھانے کا حکم دیا  جبکہ  ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی بھرتی سے تمام یونین کونسلوں میں صفائی ممکن ہو پائے گی۔

 لطیف خان نے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ کمپنی کی کوڑا  دانوں  میں ڈال کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین