چنیوٹ ،05ستمبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ نے پولیس لائن، خدمت مرکز اور پکار 15 کا دورہ کیا۔ جس دوران انہوں نے مختلف برانچوں کے ورک کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا ، دورہ کے دوران انہوں نے میس پر کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا جبکہ پولیس خدمت مرکز دورہ کے دوران لوگوں کے مسائل سنے اور مختلف برانچوں کے ورک کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس افسران و ملازمان کو خدمت خلق کو اپنا شعار بنا کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں گے، تمام پولیس افسران اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دیں،قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو۔











