ژوب، 05ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ اور وائلڈ لائف کے اسسٹنٹ کنزرویٹر محمد کرم کاکڑ کی سربراہی میں رینجر داؤد مندوخیل پر مشتمل ٹیم نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی شکار کرنے والے شکار پارٹیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےسائیبریا سے آنے والی پرندہ بٹیر کی شکار کرنے والے شکار پارٹیوں سے پرندے برآمد کرکے انہیں آزاد کر دیئے اور شکار میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کر لیے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے بتایا نے کہا کہ آئندہ بھی شکار پارٹیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ، انھوں نے شکار پارٹیوں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی شکار کرنے سے گریز کریں ۔
انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف کے اہلکار انتہائی محدود وسائل میں کام کر رہے ہیں، محکمہ کو ابھی تک گاڑی بھی نہیں دی گئی ہے ، شکار پارٹیوں کے خلاف آپریشن رینٹل گاڑیوں میں کرتے ہیں۔











