کوئٹہ، 01 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24اگست کو اغوا ہونے والی بچی لاریب کو بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اغوا ہونے بچی کو پولیس نے والدین کے حوالے کردیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ہم نے سائنٹیفیک طریقے سے بچی کے اغوا کیس کو حل کیا بچی کو سی ٹی ڈی اور سی آئی اے کی ٹیم نے بازیاب کرایا ۔بچی کو اغوا کرنے والا ملزم محمد یوسف جوتا پالش کا کام کرتا تھا اور ملزم نے پہلے بھی بچوں کو اغوا کیا ہے، ملزم بچی کے اغوا میں 2015 میں بھی سزایافتہ ہے تھا۔











