پشاور :ڈی جی ریسکیو1122 صافی سانحے کے بعد جاری سرچ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئےضلع مہمند پہنچ گئے

89

پشاور، 8ستمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد صافی سانحے کے بعد جاری سرچ آپریشن کی نگرانی کے لیے منگل کو جائے حادثہ ضلع مہمند پہنچ گئے۔

 ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے ریسکیو آپریشن  کے  بارے میں  اپ ڈیٹس دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 نے تحصیل صافی سانحے کے دوران 3 مزید جسد خاکی نکال لیے اور اسطرح جان بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے جن میں سے 2 زخمی مریض دوران علاج چل بسے جبکہ ہسپتال میں چھ مریض اس وقت زیر علاج ہیں۔

ڈی جی ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122 نے جاں بحق افراد کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کردیے، گزشتہ روز 11 اور آج 6 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق 5 سے زائد لاپتہ افراد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن میں 9  ایمبولینسز، 2 ریسکیو وہیکلز، 2ریکوری وہیکلز اور 120 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔