سندھ حکومت نے  ابھی تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی؛حلیم عادل شیخ

71

میرپورخاص،03 ستمبر( اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ آدھا سندھ اس وقت بارشوں سے ڈوب چکا ہے لیکن سندھ حکومت نے  ابھی تک امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی ہیں،حالات کتنے بھی خراب ہوجائے سعید غنی تصاویر بنا کر ٹویٹ پر سب اچھا ہے کہتے ہیں ،  گزشتہ دو روز میں میرپورخاص سانگھڑ کے علاقوں کا دورہ کیا حالات انتہائی خراب ہیں۔

 ملک ہائوس میرپورخاص میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ  اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا   حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے ڈپٹی کمشنرز امدادی سامان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے بنگلوں پر اتروا رہے ہیں اور ہزاروں بے گھر خاندان سڑکوں کے کناروں پر بوکھے بیٹھے ہیں جن کی کوئی امداد نہیں ہورہی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ  لاتعداد دیہات اور فصلیں پانی سے بھری پڑی ہیں، سندھ حکومت کوئی کام نہیں کر رہی اور ڈپٹی کمشنرز غلامی کرنا چھوڑ دیں وہ عوام کے نوکر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  پندرہ روز گزرنے کے بعد بھی سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی کوئی امداد نہیں کی ہے، سندھ حکومت متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر میڈیکل اور وٹنری ٹیمیں بھیجے۔

 پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارشوں کی وجہ انسانوں و جانوروں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں سندھ کی عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ بارہ سالوں میں ایریگیشن میں اربوں کی کرپشن کے سبب بند ٹوٹ رہے ہیں،   صوبائی وزراء نیب کیسز میں مطلوب ہوچکے ہیں۔

 حلیم عادل شیخ نے کہا  گزشتہ روز گورنر سندھ نے ایک لاکھ راشن بیگ، ایک لاکھ ٹوٹے گھر بنانے کا اعلان کیا ہے اور  وفاق کی طرف سے عوام کو رلیف ملنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جب کراچی زرداری سے ملنے آرہے تھے تو ہم نے سوچا شاید کراچی کی سڑکوں پر زرداری کو گھسیٹنے آئے ہیں لیکن کرپشن پکڑی جانے پر سیاسی دشمن بھی دوست بن گئے  ہیں۔