ہزارہ ڈویژن میں مسلسل بارشیں، دریا کنہار میں پانی کی سطح بلند ہو گئی

110

ایبٹ آباد، یکم ستمبر (اے پی پی): شہر اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع مانسہرہ،بٹگرام اور اپر کوہستان کے کئی علاقوں میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مانسہرہ کے تفریحی مقامات کاغان ناراں میں بارش سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا ہے، موسلادھار بارش سے دریا کنہار میں بھی طغیانی ہے۔