پی ٹی آئی کی حکومت میں وطن عزیز ترقی کی منازل طے کررہا ہے: رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران

0
48

سیالکوٹ،21اکتوبر  ( اےپی پی): صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ /رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے ضلع سیالکوٹ ، تحصیلوں اور سٹی کے سطح پر پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ کے نامزد عہدیداران سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ /رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پارٹی عہدوں کا حلف لینے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وطن عزیز ترقی کی منازل طے کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی صدر کی حیثیت سے میری یہ کوشش ہے کہ وہ صوبہ ، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کے صدر پر ویمن ونگ کو بھرپور فعال بناؤں ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاشرے خواتین کے حقوق کو نظر انداز کرکے ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پی ٹی آئی وویمن ونگ کے تشکیل میں ورکرز کے خدمات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پارٹی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکز اور صوبے میں حکومت کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے جس کا وہ جرات او ر خوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے جس میں ان کو ضرور کامیابی ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین ونگ کا کردار انتہائی اہم ہے اور ملک کی ایک تہائی آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔ ہماری خواتین باشعور اور ہمت والی ہیں وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کا حوصلہ اور عزم رکھتیں ہیں ۔