آر پی او ڈی آئی خان محمد فیصل رانا کی مظفرگڑہ کی تحصیل علی پور میں کھلی کچہری

99

مظفرگڑھ، 21 اکتوبر(اےپی پی):آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا کی مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کھلی کچہری،40لاکھ کی مسروقہ موٹر سائکلیں مالکان میں تقسیم کیں،40خواتین سمیت 120درخواستوں پر احکامات جاری کئے،تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گورنمنٹ ہائی سکول بوائز علی پور میں کھلی کچہری منعقد کی،ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال،ایس ڈی پی اووز خالد روف،ریحان الرسول افغان بھی ہمراہ تھے،آر پی او فیصل رانا نے چالیس لاکھ مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکلز مالکان کے کیں،چالیس خواتین کی شکایات پر فوری کاروائی کے احکامات دیے،جبکہ اسی (80)سے زائد افراد کی شکایات پر فوری مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر کئے،آر پی او محمد فیصل رانا نے پٹواریوں پر تشدد کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات ایزاد کرنے اور لینڈ مافیا کے سرغنہ جام رجب ڈمر کی فوری گرفتار ی کا حکم دیا،انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی،کرپٹ پولیس اہلکاروں کو ہرگز برداشت نہ کریں گے،کھلی کچہری میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم رضا بخاری بھی موجود تھے،تاجر راہنما اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔