اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے گزشتہ روز فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ

85

ملتان 21اکتوبر(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے گزشتہ روز فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اکرم چاون، سیکرٹری اعجاز سلیم اور ڈی ڈی ماحولیات ظفراقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔تمام سبزیاں منڈی میں وافر مقدار میں موجود تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے پیاز،آلو اور ٹماٹر کی آکشن کو مانیٹر کیا۔ فروٹ و سبزی کی سپلائی چین بارے معلومات حاصل کیں اور  بلوچستان سے آلو،پیاز اور ٹماٹر کی سپلائی بارے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر  سٹی نے فروٹ و سبزی منڈی بارے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی ہے۔انتظامیہ کے افسران نے قادر پور راں،شجاع آباد اورجلالپور پیر والاسبزی منڈی بارے رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنر کوبھیج دی ہے۔