آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ؛ شاہین فٹ بال کلب نے فرینڈ کلب کو 0-6 سے ہرا دیا

97

شجاع آباد،20 اکتوبر (اے پی پی): آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہین فٹ بال کلب اور فرینڈ فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جسے شاہین فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلہ میں چھ گولوں سے جیت لیا،میچ میں شاہین کلب کے فاروڈ محمد بلال نے کھیل کے پہلے ہاف میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اور دوسرے ہاف میں ایک گول کیا، دوسرے ہی ہاف میں ناصر نے دو گول اسکور کیے اور ایک گول انتظار نے کیا۔
پورے میچ میں شاہین کلب کا پلڑا بھاری رہا اور مخالف ٹیم فرینڈ کلب کوئی گول نہ کرسکی۔
آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد آئی اور میچ سے خوب لطف اندوز ہوئی۔