سکھرپولیس کا جرائم پیشہ افراد کیساتھ مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد

79

سکھر،20اکتوبر(اے پی پی ): تھانہ راؤشفیع اللہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو بنام نہال عرف حاجی لکھن کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، گرفتار ڈاکو پولیس مقابلوں، چوری، ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ،گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔