اوکاڑہ، 22 اکتوبر ( اے پی پی): ڈی پی او کے احکامات پر ضلع اوکاڑہ میں سماج دشمن عناصر،منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ ہولڈرز اور دیگر سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کےخلاف مہم جاری ہے ، تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 2500 گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔
ملزم اعظم مبینہ طور پر عرصہ دراز سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا ، تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔











