یا
لکوٹ،31اکتوبر(اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ایاز صادق اپنے لیڈر نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں، ایاز صادق کے بیان کی انکوائری پارلیمنٹ کی کمیٹی بناکر کروائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، ن لیگ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کو بدنام کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔











