چنیوٹ پولیس  نے پانچ  سالہ مغوی بچی کو  اڑتالیس  گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

106

چنیوٹ ،  یکم نومبر(اے پی پی ):ایس ایچ او تھانہ محمد والا اسد عباس ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرتے  ہو ئے  پانچ  سالہ مغوی بچی کو  اڑتالیس  گھنٹوں میں بازیاب کرالیا،حسینہ دختر غلام عباس بعمر 5 سال کو گھر سے اغواء کیا گیا،محمد والا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 48 گھنٹوں کے اندر ملزمہ کو ٹریس کر کے   گرفتار کر لیا اور  مغویہ کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمہ لبنیٰ کو عباس سے رنجش تھی، جس بنا پر اسکی بیٹی کو اغواء کیا گیا ۔