بورے والا؛انتظامی افسران کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،قیمتوں اور معیار کو چیک کیا

74

بورے والا،20 اکتوبر(اے پی پی): پنجاب حکومت کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) سردار محمد فاروق ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر،چیف آفیسر بلدیہ راؤ محمد علی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے سبزیوں کی قیمتوں اور انکے معیار کو چیک کرنے کے علاوہ نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سردار محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ کسی کو بھی ناجائزمنافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو ہرصورت اعتدال پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں کاشتکاروں کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں پر کاشتکار براہ راست اپنی سبزیاں فروخت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بورے والا سبزی وفروٹ منڈی میں کورونا ایس او پیز کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔