شکرگڑھ ، 20اکتوبر(اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نورکوٹ چوک شکرگڑھ میں سہولت بازار قائم کر دیا گیا ہے ، سہولت بازار میں آٹا چینی سستے داموں دستیاب ہوں گی جبکہ ایک جگہ ساری اشیائے صرف ملیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنر وقاراکبر چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر سہولت بازار قائم کیا گیا ہے، سہولت بازار میں 20 کلو آٹا 840 جبکہ چینی 85 روپے کلو میں ملے گی۔











