کے مرکزی جلوس کے لئے انتظامات،جلوس کے روٹس کی صفائی اور دیگر امور کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،جس میں پولیس، انتظامیہ، امن کمیٹی،میلاد کمیٹی،سول سوسائٹی اور مختلف محکموں کے سربراہان سمیت ڈی ایس پی شمس الدین خاں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں جلوس کے روٹ پر سڑکوں کی مرمت اور صفائی کو یقینی بنانے کے علاوہ لکڑ منڈی میں سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ شعبہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ واپڈا،ریسکیو1122،محکمہ صحت،مارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکموں نے بھی انتظامات کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ڈی ایس پی شمس الدین خاں نے کہا 12 ربیع الاول کے حوالہ سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، انہوں نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے موٹر سائیکلوں کی بانسریاں نکال کر گشت نہ کریں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کو عقیدت و احترام سے منائیں۔











