ربیع الاول بڑی رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے؛ معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا  تاجداد ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

209

اوکاڑہ ، 20اکتوبر(اے پی پی ):مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل و معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ  ربیع الاول بڑی رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے حضور ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری سے دنیا جہاں کا کفر ٹوٹ گیا اورسارا جہاں روشن ہوگیا۔

 تاجداد ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ختم نبوت کی حفاظت اس کی عصمت کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ناموس رسالت پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں کسی کو کوئی جرات نہیں کہ وہ ناموس رسالت کی توہین کرے ہم اپنی اولادیں بھی قربان کرسکتے ہیں مگر حضور ﷺ کی شان پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کسی کو بھی یہاں صحابہ کرامؓ کی گستاخی نہیں کرنے دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی مولوی سے کسی مسیح کو کسی ہندو یا سکھ کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔پی ڈی ایم کے جلسے میں ہمارے کوئی طلباء نہیں گئے ہیں۔پاکستان کے اداروں فوج کیخلاف بات کرنیوالوں سے ہمارا تعلق نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج یا مسلح اداروں پر بات کرنیوالا مودی اور اسرائیل کے بیانیہ کی بات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اگر اتنا برا ہے تو اسکو ایکسٹینشن کیوں دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہوگا تو ملک معاشی طور پر مستحکم اور ترقی کرے گا،جمہوریت مضبوط ہوگی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اگربدامنی ہوگی تو ملک کی بنیادیں کمزور ہوں گی۔

حافظ طاہر اشرفی  نے کہا کہ جو جمہوریت فوج اور عوام کو پسند ہے وہ میاں نواز شریف کو نہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر نواز شریف حساب کتاب کی باتیں کرتے ہیں تو سینکڑوں علماء کرام کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ میاں نواز شریف اربوں روپے کی کرپشن کرکے بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگ گئے ہیں۔اب بیرون ملک بیٹھ کر فوج اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی۔

اے پی پی / اوکاڑہ/حامد