کوئٹہ 28 اکتوبر (اے پی پی): بولان یونیورسٹی آ ف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مختیار محبوب نے سال اول ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سیشن 2018-19کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز بولان میڈیکل یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کنٹرولر امتحانات مختیار محبوب کہا کہ ایم بی بی ایس سال اول میں 190 طلباءو طالبات نے جبکہ پی ڈی ایس سال اول میں 29 طلباءو طالبات نے شرکت کی _ ایم بی بی ایس کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا جبکہ پی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 47 رہا ایم بی بی ایس میں پہلی پوزیشن محمد اسحاق نے 495 نمبر دوسری پوزیشن عبدالقدیر اور تیسری پوزیشن میرین ناز نے حاصل کی جبکہ بی ڈی ایس میں پہلی پوزیشن بشرہ حیدر دوسری مہال ناز جبکہ تیسری پوزیشن نیلم خدائے داد نے حاصل کی _وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اچکزئی نے کہا کہ نتائج ایک ماہ بیس دن کی مدت میں مرتب ہوئے اب تک ہم دو انٹری ٹسٹ کراچکے ہیں اور ہم نے تاریخ کے شفاف ترین انٹر ٹیسٹ کرائے کورونا کی وباءکے باعث یونیورسٹی بند رہی اور اس کے باوجود کوئٹہ بی ایم سی میڈیکل یونیورسٹی نے سب سے پہلے امتحانات کا اعلان کیااور بی ایم سی اپنے طلباءکے لئے تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں ۔











