تھرپارکر ؛ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج زندہ، بھارت اور مودی مردہ آباد ریلیاں  نکالی گئی

235

تھرپارکر ، 27 اکتوبر (اے پی پی ):  تھرپارکر کہ شہر مٹھی میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج زندہ، بھارت اور مودی مردہ آباد ریلیاں  نکالی گئی۔

 کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی میں انجمن تاجران، طلباء، اساتذہ، ہندو برادری ، سول سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

 مٹھی شہر میں دو ریلیاں ڈی او سیکنڈری تھرپارکر غلام نبی  اور ڈی او پرائمری تھرپارکر دولت رام اور ہندو واپاری برادری کے  منوج کمار، کشور جگانی، کملیش موتی کی قیادت میں نکالی گئی جو  شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کشمیر چوک مٹھی پر  احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 ریلی میں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیر کے پرچم اور بینرز، پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں،  بھارتی فوج،مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد، بھارتی فوج اور مودی سرکار مردہ باد، کشمیر لے کے رہیں گے کے نعرے لگارہے تھے ۔

 اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان کی عوام پاک فوج اور کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، پاک فوج کے ایک ہی اشارے پر خون کے آخری قطرے تک لڑنے کہ لیے تیار ہے۔