جیکب آباد سول ہسپتال میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث سول ہسپتال کےایڈمن بلاک میں آگ بھڑک اٹھی

83

جیکب آباد،12 اکتوبر(اے پی پی):جیکب آباد سول ہسپتال میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث سول ہسپتال کےایڈمن بلاک میں آگ بھڑک اٹھی۔

ہسپتال کا تمام دفتری رکارڈ جل گیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سول ہسپتال کے ایڈمن بلاک میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بڑہک اٹھی،سول ہسپتال کے ایم ایس اور کلرک بلاک میں آگ لگنے سے تمام رکارڈ جل کر خاک ہوگیا،فائربرگیڈ عملہ بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا،فائربرگیڈ عملے نے آگ پر  قابو پاکر مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔