وزیراعلیٰ کے گرین پنجاب وژن کے مطابق ملتان ڈویژن میں شجرکاری مہم جاری

69

 

ملتان، 12 اکتوبر(اے پی پی ): کمشنر ملتان شہر میں لوکل اجناس کے درختوں کے ایونیو بنانے کیلئے متحرک ہوگئے کمشنر نے ملتان پبلک کی طالبہ بشری کنوز سے پودا لگوا کر املتاس ایونیو کا افتتاح کیاکمشنر ملتان نے کہا کہ املتاس ایونیو پر 108 تیار درخت لگائے جارہے اورسڑک کی سائیڈ پر درختوں کیلئے گہرے گڑھے کھودنا چیلنج تھا۔

نادرن بائی پاس کی 9.5 کلومیٹر سڑک ہر 900 پلکن کے درخت لگائے جا چکے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پلکن ایونیو، املتاس ایونیو کی طرح لوکل اجناس کے مختلف ایونیو بنائیں گے اور 1 ماہ میں ڈویژن کے سرکاری سکولوں ہسپتالوں میں 1 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں شہر میں شجرکاری بارے پی ایچ اے کی کارکردگی قابل ستائش ہےجاوید اختر انصاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا گرین وژن نئ نسلوں کی بقا کا وژن ہے وسیم بادوزئی نے کہا کہ پچھلی کسی حکومت نے شجرکاری کو قومی پالیسی کا حصہ نہیں بنایا

ندیم قریشی نے کہا کہ گرین کور میں اضافہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہداری نبھانا ہوگی اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شجرکاری کی ساتھ انکی حفاظت کا نظام بھی وضع کیا گیا ہےشہری گھر اور دفتر میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں طلباء، سرکاری افسران ، سول سوسائٹی کے افراد نے بھی پودا لگایا اور آخر میں پودا لگا کر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔