سعودی عرب میں کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن پاکستانی ڈاکٹرز کے اعزاز میں پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن جدہ کی جانب سے  تقریب کا انعقاد

654

 جدہ ،09 اکتوبر (اے پی پی ):سعودی عرب میں کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن پاکستانی ڈاکٹرز کے اعزاز میں پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن جدہ کی جانب سے  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹر صاحبان  کیمونٹی اراکین کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیات  نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید ۔فورم کے چئیرمین بشیر خان سواتی کی صدارت میں ہونے والی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کے پاکستانی جہاں بھی ہوں اپنے بھائیوں اور ملک کی لیے جان کی پروا کئیے بغیر خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں جس طرح سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز اور کیمونیئ کے مخیر حضرات نے دن رات ایک کر کے کرونا کے خلاف جنگ لڑی ہے وہ قابل تعریف ہے میں  آپ تمام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ نے نہ صرف سعودی اور پاکستانی کیمونیئ کی خدمت کی ہے بلکہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے تقریب سے،پرویز قریشئ ،معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز۔۔پی ٹی آئ کے  ،ریاض شاہین آفریدی نے بھی خطاب کیا اور کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا تقریب میں ڈاکٹر صاحبان ڈاکٹر ضیاء اللہ داوڈُ جو کے سعودی حکومت کی جانب سے ایوارڈ یافتہ ہیں انہوں نے تہہ دل سے فورم زمہ دران کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیاجبکہ ڈاکٹر ارشد ، ڈاکڑ رابعہ خاتون اور ڈاکٹر طوبا چودھری نے اپنے اپنے خطاب میں پاکستان کمیونٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا  تقریب میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر صاحبان کو فورم کی جانب سے سول ایوارڈ یعنی اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا تقریب کے آخر میں فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر  نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کروانا وائرس سے  اور ۸ اکتوبر کے زلزلے کے شہد ہونے والوں کی مغفرت کے لیے  خصوصی دعا کراوئی۔