سکھر:محکمہ کسٹم کی کارروائی، اسمگل کئے جانے والا دو کروڑ روپے مالیت کا ڈرائی فروٹ اور اجینو موتو نمک برآمد کر لیا

105

سکھر،05اکتوبر(اے پی پی) :محکمہ کسٹم نے  گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر بیرون ملک سے اسمگل کئے جانے والا دو کروڑ روپے مالیت کا ڈرائی فروٹ اور اجینو موتو نمک برآمد کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم سکھر کے عملے نے سکھر کے معروف گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک اسمگل کئے جانے والا دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر قانونی ڈرائی فروٹ اور اجینو موتو نمک برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کسٹم عملے نے ڈرائی فروٹ اور اجینو موتو کی بڑی مقدار تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 محکمہ کسٹم کے عملے کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔