سیکریٹری ایکسائز پنجاب وجیہہ اللہ کنڈی کا آٹے ، دیگر اشیائے  خوردونوش کی دستیابی و فراہمی کے حوالے سے نا رووال کا دورہ

92

شکرگڑھ،17اکتوبر  (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصو صی ہد ایت پر سیکریٹری ایکسائز پنجاب وجیہہ اللہ کنڈی نے آٹے کی دستیابی اور دیگر اشیائے کی دستیابی فراہمی کے حوالے سے نا رووال کا دورہ کیا، سیکریٹری ایکسائز نے ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کے ہمراہ نارووال شہر میں عید گاہ روڈ ،جسٹربائی پاس اور سرکلر روڈ پر آٹے کی فیئرپرائس شاپس کا معائنہ کیا۔

سیکریٹری ایکسائز پنجاب نے مارکیٹ میں شہریو ں کو آٹے کی فراہمی کے متعلق مختلف صارفین سے پوچھ گچھ کی، جس پر صا رفین نے سیکریٹری ایکسائز کو ضلعی انتظا میہ اور محکمہ فو ڈ کی طرف سے مار کیٹ میں آٹے کی بر وقت دستیابی اور مقررہ نرخوں پر حاصل کرنے کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات پر اظہار اطمینا ن کیا ۔

قبل ازیں سیکریٹری ایکسائز پنجا ب نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹر کٹ پرا ئس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارووال مہرشاہد زمان لک نے سیکریٹری ایکسائز پنجاب کو بتا یا  کہ ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور آٹا وافر مقدار میں موجود  ہے۔  ضلع بھر میں آٹھ فلور ملو ں کو 1010 بو ری گندم( 100کلوگرام ) کوٹہ یومیہ فراہم کیا جا رہا  ہے  جس سے انہیں فلور ملز کی طرف سے 3282 تھیلے آٹا( 20کلوگرام )روزانہ کی بنیاد پر مل رہا ہے، جسے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی میں محکمہ فو ڈ اور محکمہ زراعت کے خصوصی عملہ کی نگرانی میں صارفین کو بر وقت فراہمی کے لئے عام مارکیٹ میں پہنچایا جارہا ہے، اور اس کے ساتھ 500 تھیلے آٹا یومیہ گوجر انوالہ سے بھی منگوایا جارہا ہے، تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے سیکریٹری ایکسائز پنجاب کو مزید لو گو ں کو اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی ،ملا وٹ ما فیا ،اوور چارجنگ کے حوا لے سے کئے جانے وا لے کریک ڈاو ن کے بار ے تفصیل سے بر یفنگ دی۔

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ڈا کٹر فیصل سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری ،ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر عبدا لرحمن عباسی ،ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹریز وفو کل پر سن پرائسز ذیشان نیاز ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چودھری محمد عارف ، پر ائس مجسٹریٹ رائے محمد حسین نو از ، فوڈ انسپکٹر ملک محمد شفیق، سیکریٹری ما رکیٹ کمیٹی ملک مظفر ارشاد کے علاوہ ممبر کمیٹی زاہد علی شاکر، انجمن تاجر ان و شہر یان کے نمائندگا ن اس مو قع پر موجود تھے۔