شجاع آباد؛اسسٹنٹ کمشنر نے غیر معیاری اور  پرانے سلنڈر رکھنے  پر کئی دوکانوں کو سیل کردیا

323

شجاع آباد، 16 اکتوبر (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد نے سول ڈیفنس سکواڈ کے ہمراہ گیس سلنڈر بھرنے والی دکانوں کا اچانک دورہ  کیا ،سلنڈروں کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کی اور غیر معیاری اور  پرانے سلنڈر رکھنے  پر کئی دوکانوں کو فوری سیل کیا۔

سیل کی گئی شاپ محمد آصف نامی شخص نے  ڈی سیل  کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اس کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا اور اس کا سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔

 اس حوالے سے  اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔