ملتان، 16 اکتوبر(اے پی پی ): محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے سرکاری اور نجی اداروں کے سٹاف کی فائر فائٹنگ ٹریننگ کا آغاز ہو گیا، محکمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹرز عمران مظہر اور عاشق حیسن بطور ٹرینرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک ٹریننگ سیشن ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،بڑے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے ورکرز کیساتھ ہوا، جس دوران آگ بجھانے کے مختلف طریقے بتائے گئے، فائرڈرل کرائی گئی جبکہ سٹاف اور ورکرز کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔
فائر فائٹنگ ٹریننگ میں سرکاری و نجی اداروں کے 100 سے زائد سٹاف ممبران اور ورکرز موجود تھے۔
ا











