شجاع آباد،13 اکتوبر (اے پی پی ): سندھی گیٹ روڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے روڈ کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد محمد زبیر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد انعم معصوم خان کے ہمراہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے روڈ کھلوادیا اور روڈ بند کرنے والے شخص کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ بیرون رشید شاہ گیٹ میں قائم تجاوزات جو لوگوں کے راستے میں دشواری کا باعث تھے کو بھی مسمار کردیا گیا۔
عوام الناس نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔











