شکرگڑھ بارایسوسی ایشن کی جانب سےفرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی

72

شکرگڑھ، 28 اکتوبر ( اے پی پی) : شکرگڑھ۔بارایسوسی ایشن کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی، اور صدر بار چوہدری زین العابدین طور کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی کچہری شکرگڑھ سے نکالی گئی، نورکوٹ چوک سے ہوتی ہوئی درمان چوک اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سےکچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی شہر کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور نعرہ رسالت یارسول اللہ سے گونجتی رہی اس موقع زین العابدین طور صدر بار کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت پر ہمارا تن من دھن سب قربان ہے اور گستاخوں کی سزا تن سر سے جدا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گستاخی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت اور ہمدردی نہیں ہونی چاہیے ان کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں اور حکومت بھی سفارتی سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔فرانسیسی صدر نے دو ارب کے قریب مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں اور مسلمانوں کو جان بوجھ کر اشتعال دلایا جا رہا ہے اور تاریخ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھری پڑی ھے-