عارف والا: محکمہ اینٹی کرپشن  کا  قبضہ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن ، پونے 2ارب روپے روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار

384

عارف ولا، 11اکتوبر(اے پی پی): محکمہ اینٹی کرپشن نے قبضہ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  محکمہ ریونیو اور پولیس نفری کے ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مختص پونے 2  ارب روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ریونیو اور پولیس نفری کے ہمراہ سٹی روڑ پر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مختص 184 کنال سرکاری زمین واگزار کروا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کر دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رانا فواد احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی زمین مالیت ایک ارب 84 کروڑ روپے قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر محکمہ ریونیو کے حوالے کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ  قبضہ گروپ یا کسی بھی فرد کو سرکاری زمین پر قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔