عالمی  یوم سفید چھڑی، ملتان میں نابینا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا

108

ملتان ،15 اکتوبر(اے پی پی ): نابینا افراد کے عالمی دن 56ویں یوم سفید چھڑی پر آج یونائیٹڈ ریلیف فاونڈیشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام سالانہ میگا ایونٹ ایم سی جی گراؤنڈ نزد نواں شہر میں ہوا۔

 اس موقع پر نابینا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں یو آریف ملتان اور پی اے بی جھنگ کی ٹیمیں مدمقابل تھی بعد ازاں سفید چھڑیوں کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب ہوئی جس میں سفید چھڑیاں اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے۔

 اس موقع پر پاک آئیڈیل سکول برائے نابینا کے بچوں نے ٹیبلوز کے زریعے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ مقررین نے اس دن کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ہے۔