میرپورخاص، 28 اکتوبر ( اے پی پی ) : جماعت اسلامی میرپورخاص کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تحت فالج کے عالمی دن کے موقع پر فالج کے مرض سے آگاہی اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا آغاز الخدمت ڈائیگنوسٹنگ سینٹر نیو ٹاؤن سے کیاگیا۔ واک میں صدر الخدمت فاؤنڈیش ضلع میرپورخاص نادر علی خان جماغت اسلامی میرپورخاص کی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر مسعود عباس آرائیں الخدمت ڈائیگنوسٹنگ لیبارٹری کے مینیجر ڈاکٹر دانش انڑسمیت دیگر سماجی افراد نے شرکت کی۔ واک کے موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ فالج کے امراض کی بنیادی وجوہات سگریٹ نوشی شراب نوشی اور غیر متوازن غذائیں ااور غیر متوازن طرز زندگی ہیں ۔ اس لیے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن میں مبتلا رہنے کے بجائےسادہ اور متوازن طرز زندگی اپنا کر فاالج کے خطرات سے بچاجاسکتا ہے۔











